Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پربھاس کی فلم ‘سالار’ دنیا بھر میں 5000 سے زائد مقامات پر ریلیز کی جائیگی

پربھاس کی آنے والی فلم ‘سالار’ دنیا بھر میں 5000 سے زیادہ مقامات پر ریلیز کی جائے گی۔

پربھاس کی اداکاری اور پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  “سالار” ہندوستان اور بیرون ملک  تمام ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہے۔

27 ستمبر 2023 کو یہ فلم امریکہ بھر میں 1979 مقامات پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ کسی بھارتی فلم کے لیے ایک نیا ریکارڈ اور اعزاز ہے۔

“سالار” کو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ “سالار 1 – Ceasefire” پہلی قسط کا عنوان ہے جس میں پربھاس ایک ایکشن ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس فلم کے ٹیزر کو 120 ملین سے زیادہ ویوز ملے ہیں۔

 

شروتی ہاسن خاتون کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، اور ملیالم سپر اسٹار پرتھوی راج سوکمارن مخالف کردار ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  فلم کا پریمیئر 27 ستمبر کو امریکا میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں