Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق  کتنے کروڑ میں فروخت ہوئے؟

بالی وڈ اداکار کی زیر تکمیل فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق فروخت ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق نئے ابھرتے ہوئے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم جائیو سنیما نے فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل رائٹس بھاری رقم دے کر حاصل کرلیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی فلم  ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 150 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں۔

اس حوالےسے بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارت میں کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حقوق کی خریداری کی اب تک کی سب سے بڑی سیل ہے۔

یہ حقیققت ہے کنگخان بالی وڈ میں پروجیکٹس کی کامیابی کی ضمانت تصور کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی پٹھان نے بھی ریکارڈ بزنس کیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی دو فلمیں پروڈکشن کے مراحل میں ہیں جن میں سے ایک اسٹیریو ٹائپ کہانی پر مبنی فلم جوان جبکہ دوسری ڈنکی ہے۔

متعلقہ خبریں