Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار آغا علی 14 سال سے کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار و گلوکار آغا علی نے اپنی بیماری سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار آغا علی نے اپنی بیماری، کیریئر اور دیگر موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

انہوں نے کہا کہ لوگ کسی فلم کو اداکار یا کاسٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ مواد اور کہانی کو دیکھ کر فلم دیکھنے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان سب سے پہلے فلم کا ٹریلر دیکھتا ہے، اگر کہانی اچھی ہوگی تو کاسٹ چاہے کوئی بھی ہو فلم سپر ہٹ جائے گی۔

آغا علی نے کہا کہ انہیں بالی  ووڈ پسند ہے، لیکن حال میں انہیں شاید نظر لگ گئی ہے، کچھ فلمیں خاص اچھی نہیں آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

اداکار نے اپنی بیماری کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ 14 سالوں سے چنبل (psoriasis) نامی جلد کی بیماری کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چنبل کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن دنیا میں ابھی تک اس کا مکمل طور پر علاج سامنے نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چنبل سے ہاتھ، پیروں اور منہ پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں، یہ دھبے کبھی بہت زیادہ ہوجاتے ہیں اور کبھی کم ہوجاتے ہیں، یہ ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں ہم پیشگوئی نہیں کرسکتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

انہوں نے اس بیماری کے وقتی علاج کے بارے میں بتایا کہ ذہنی تناؤ سے دور رہیں، جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے پانی زیادہ پیئیں، نیند پوری کریں، ورزش کریں، اور پریشان نہ ہوں، مجھے انڈسٹری میں 9 سال ہوگئے ہیں اور اس بیماری کے ساتھ رہتے ہوئے 14 سال ہوگئے ہیں، اس بیماری کے ہوتے ہوئے بھی اللہ نے ہمت دی ہے کہ آج سب کے سامنے بیٹھا ہوں۔