Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حکومت نے کامیاب حکمت عملی سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کامیاب حکمت عملی سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آئین کے مطابق اگست کے وسط میں اپنی مدت پوری ہو رہی ہے، وفاقی حکومت اپنی مدت مکمل ہونے سے کچھ دن قبل قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خود اگر سبکدوش ہو جائے تو 90 دن کے اندر انتخابات ہو سکتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی اندیہ دے چکے ہیں کہ آئینی مدت پوری ہونے سے کچھ دن پہلے ہی سبکدوش ہو جائیں گے۔

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کو اختیار ہے کہ وہ وقت سے پہلے سبکدوش ہو جائے، الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان ، صدر پاکستان اور نگران حکومت نے کرنا ہے

محمد بلیغ الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجودہ حکومت نے بہت کم عرصے میں تاریخی کام کئے ہیں،2018 میں بڑے ترقیاتی کام جو 90 فیصد مکمل ہو چکے تھے وہ بند کر دیئے گئے تھے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 2022 میں بڑے بڑے معاشی ماہرین ملک کو دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے مگر موجودہ حکومت نے کامیاب حکمت عملی سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا۔

متعلقہ خبریں