Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن جوہر کی والدہ نے بیٹے کو دلچسپ نصیحت کر دی

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کی والدہ نے بیٹے کو دلچسپ نصیحت کر دی ہے۔

حال ہی میں بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے ورون دھون اور جھانوی کپور کی نئی فلم ‘بوال’ کی اسکریننگ میں شرکت کی جہاں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔

فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر غیر معمولی اور حقیقی محبت کی کہانی ہے۔

 

 

بعدازاں اداکار کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں اور ان کے کیپشن میں لکھا کہ ماں کہتی ہے عمر ہوگئی ہے، ڈھنگ کے کپڑے پہنو۔

 کرن جوہر نے اپنی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ماں آپ کیلئے یہ سیدھا سادا سوٹ، پر دل پھر بھی کہتا ہے، یہ بھڑکیلے رنگ کب مجھے چھوڑیں گے؟