Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں پاک بحریہ کا حصہ بن گئے

طغرل اور تیمور کے بعد ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں بھی پاک بحریہ کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کئے گئے 2 نئے ٹائپ 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس پاک بحریہ میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئے ہیں۔

پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہ جہاں کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کراچی میں ہو رہی ہے جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف مہمان خصوصی ہیں۔

پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ٹائپ 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس کی مجموعی تعداد 4 ہو جائے گی؛ طغرل کلاس فریگیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائِل فریگیٹس ہیں۔

چین کی ہوڈگون ژنگ ہوا شپ بلڈنگ نے پاک بحریہ کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق چاروں فریگیٹس تیار کئے ہیں۔

طغرل کلاس فریگیٹس بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ لو ریڈار آبزرویبیلیٹی کے باعث دشمن کے لئے زیادہ مہلک ہیں۔

ورٹیکل میزائِل لانچنگ سسٹم سے لیس ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس بنیادی طور پر کثیرالمقاصد جہاز ہیں۔

ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس جدید ترین حربی ساز و سامان اور سینسرز سے لیس ہیں

طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے سی ایم 302 میزائل نصب کئے گئے ہیں، اس پر سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل بھی موجود ہیں۔

جدید اینٹی سب میرین وار فئیر اور کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس بیک وقت کئی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں۔

134 میٹر طویل، 42 ہزار ٹن ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس کی رفتار 27 ناٹس تک ہے۔

طغرل کلاس فریگیٹس پر اینٹی سب میرین وار فیئر کے لیے نائن زی ای سی ہیلی کاپٹر متعین ہوں گے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے اہم ترین جنگی جہاز کے طور پر طغرل کلاس فریگیٹس جنگی صلاحیتوں کے باعث اپنے مدمقابل جہازوں سے کہیں آگے ہیں۔

پاکستان نے 2017 میں ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس کی خریداری کے لئے آرڈر دیا تھا۔

پاک بحریہ چین سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت 8 جدید ترین ڈیزل الیکٹرک ہنگور کلاس آبدوزیں بھی حاصل کر رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں