وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کر کے ایف آئی اے سفارش کرے گی کہ شواہد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کے بعد کون شریکِ جرم ہے اور کس کس کے خلاف جرم کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















