کونسل ممبر قاضی صدرالدین نے پیپلز پارٹی کے اقلیتی نشست پر ممبر کی کامیابی چیلنج کردی۔
تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی مخصوص نشستوں کے معاملے پرکونسل ممبر قاضی صدرالدین نے الیکشن ٹریبونل/ ڈسٹرکٹ جج جنوبی میں پیپلزپارٹی کے اقلیتی نشست پر ممبر کی کامیابی چیلنج کردی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پیپلزپارٹی کے اقلیتی نشست پر کامیاب امیدوار نوئیل اعجاز کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے رہائشی ہیں، اقلیتی ممبر نوئیل اعجاز میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نہیں کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے ووٹر ہیں۔
ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن قوانین کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدوار کا حلقہ انتخاب کے ایم سی کا ہونا لازمی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت بھی انکا ووٹ فیصل کنٹونمنٹ میں تھا۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حلقہ انتخاب نہ ہونے کے باوجود کاغذات نامزدگی کی منظوری شفاف الیکشن پر سوال ہے، الیکشن ٹریبونل پی پی کے اقلیتی کونسل ممبر کو نااہل قرار دے۔ پورے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے تاکہ سہولت کاروں کی نشاندہی کی جاسکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















