Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک کے لائسینس میں تین ماہ کی توسیع

کے الیکٹرک کے لائسینس میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسینس آج ختم ہو رہا تھا، تین ماہ کی توسیع نیپرا کی جانب سے دی گئی ہے۔

ادارے نے کہا کہ نیپرا تین ماہ میں کے الیکٹرک کے لائسینس دینے سے متعلق سماعت مکمل کرے گا، تین ماہ سے پہلے سماعت مکمل ہونے کی صورت میں فیصلے تک لائسینس رینیو کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق ادارے نے کے الیکٹرک کا لائسینس رینیو کرنے سے متعلق شراکتداروں سے تجاویز بھی مانگ رکھی ہیں۔

کے الیکٹرک نے اپریل میں لائسینس رینیو کرنے کی درخواست دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں