Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ نے پرویز خٹک پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خٹکی تم اتنے کیسے قابل ہو گئے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے مقابلے میں کھڑے ہو گے۔

  انہوں نے کہا کہ چرس پی پی کر تمہارا دماغ خراب ہو گیا، ہوش کے ناخن لو۔ اگر تمہیں آج 2,4 لوگ جانتے ہیں تو وہ صرف چیئر مین پی ٹی آئی کی وجہ سے تم خود اکیلے کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبر میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ پرویز خٹک نے چیئر مین پی ٹی آئی کو اپنے مدِ مقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ کہنا ہو گا تو میں خود کہوں گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں