Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلمی کیریئر سے بریک لینے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جینیلیا نے بتادیا

جینیلیا دیش مکھ، جو کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، نے فلمی کیریئر سے بریک لینے کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ جینیلیا دیش مکھ سے حال ہی میں پوچھا گیا کہ کیا لوگ اب بھی کہتے ہیں کہ ان کے شوہر اداکار اور فلمساز رتیش دیش مکھ نے انہیں فلموں میں کام کرنے سے روکا تھا۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ جو کہنا چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں لیکن حقیقت میں کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اتنا زیادہ کام کر سکتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایس لگتا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ اور گھر میں گزارے جانے والے وقت سے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہوں۔

جینیلیا کا کہنا تھا کہ میں کام کروںگی جب میں ایسا کرنا چاہوں گی لیکن اچھی بات یہ ہے کہ میں اب کسی برانڈ کی تلاش میں نہیں ہوں ۔

جینیلیا اس وقت عالیہ سین کی فلم ٹرائل پیریڈ کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ۔ اس فلم میں شکتی کپور، گجراج راؤ، شیبا چڈا، اور زیدان براز بھی ہیں۔ یہ 21 جولائی کو جیو سنیما پر ڈیجیٹل پریمیئر کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں