بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے گھر ’منت ہاؤس‘ کی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکار شاہ رخ خان سے منسلک جہاں مداح ہر خبر سے باخبر رہنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں وہیں ان کے مداح اداکار کے خوبصورت گھر منت ہاؤس کی جھلک دیکھنے کے لیے ہر وقت بے چین رہتے ہیں۔
حال میں کنگ خان کی اہلیہ نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
گوری خان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر شئیر کی جانے والی تصویر میں انہیں ’منت ہاؤس‘ کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔
گوری خان کو مغربی لباس میں بہت فٹ لُک میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل اداکار شاہ رخ خان کے گھر ’منت ہاؤس‘کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
Latest ⚡HQ & tagless video & pics of #Mannat’s diamond nameplate 💎 which perfectly symbolises ThePalaceOfTheLastOfTheStars🌟 & reminds us of those lyrics Dil Ka Ye Kamal Khile..Sone Ka Mahal Mile..Barasne Lage Heere Moti✨
RT if u can't wait to click a 🤳 with it!#ShahRukhKhan pic.twitter.com/fufgJLt8qz— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) November 19, 2022
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’شاہ رخ کے گھر کے باہر لگی نام کی تختی جگمگا رہی ہے اوپر ان کے گھر کا نام ’منت‘ بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ ہیروں سے جڑی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قیمتی نیم پلیٹ کو بہت پسند کیا گیا۔
یاد رہے کہ شاہ رخ کے گھر کے نیم پلیٹ اس سے قبل براؤن رنگ کی تھی جسے سونے سے بنایا گیا تھا لیکن اب اس کو تبدیل کرکے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔
[Latest]: Morning View with new #Mannat gate design. Looking like a beautiful gift 🎁#ShahRukhKhan pic.twitter.com/1HF09bpLhg
— Team Shah Rukh Khan Fan Club (@teamsrkfc) November 20, 2022
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان ‘ جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















