Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے منع کردیا

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی علیزے خان کو شوبز میں کام کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ امریکا گئیں تو ان کی ایک سہیلی نے انہیں ابھی سے ہی بیٹی کی شادی کرنے کا کہا اور اتنی باتیں کیں کہ انہوں نے بھی بیٹی کی شادی کرنے کا سوچا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سہیلی کی باتیں سن کر امریکا میں ہی مقیم ایک ہارٹ سرجن لڑکے کو پسند کیا اور سوچا کہ ان سے بیٹی کا رشتہ طے کرتے ہیں، لیکن پھر شوہر فیصل راؤ سے مشورے کے بعد ان کا خیال بدل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بیٹی کے رشتے کے لیے پاکستانی نژاد امریکی بڑے کاروبار افراد کے رشتے بھی آچکے ہیں لیکن انہوں نے سب کو منع کردیا۔

نادیہ خان نے کہا کہ ان کی بیٹی ابھی بہت جوان ہیں اور وہ کبھی بھی خود سے امیر افراد میں بیٹی کا رشتہ نہیں کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے گھرانے میں بیٹی کا رشتہ طے کریں گی، جہاں شوبز کے افراد کی عزت ہو، انہیں اچھے گھرانے کا سمجھا جاتا ہو۔

اداکارہ نے خواتین پر گھریلو تشدد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی اپنی بیٹی کا رشتہ طے کریں گی تو پہلے داماد کو بلا کر انہیں ہتھوڑوں، خنجر اور دیگر آلات کو سامنے رکھ کر سمجھائیں گی کہ اگر انہوں نے ان کی بیٹی پر ہاتھ بھی اٹھایا تو ان کی خیر نہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ انہوں نے بیٹی کو صرف شوبز میں کام کرنے سے منع کر رکھا ہے، کیونکہ شوبز میں کام کرنا ہوائی روزی روٹی کے برابر ہے، شوبز میں خواتین جب 40 سال کی ہوجاتی ہیں تو ان کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے جبکہ لڑکوں کا 40 سال کی عمر کے بعد کیریئر مزید بہتر بن جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں