Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ صنم سعید بے سہارا بچے کو گود لینے کی خواہشمند

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ میں کسی بے سہارا بچے کو گود لینے کی خواہشمند ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش رہی تھی لیکن اب وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتیں، البتہ وہ کسی بے سہارا بچے کو ضرور گود لیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

انہوں نے کہا کہ وہ کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لیں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو کہ اِن کے لیے فائدہ مند ہو، کسی کی شادی، طلاق یا دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ میگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سال کے آغاز میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں اداکارہ صنم سعید نے اداکار محب مزرا کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں