Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیارا ایڈوانی کے والد کو عامر خان کی کونسی فلم پسند ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کہ میرے والد کو عامر خان کی مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ بہت پسند ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ عامر خان کی مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ نے میرے والد کو اداکاری کے کیریئر کے حصول کی حمایت کرنے پر راضی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

انہوں نے کہا کہ اس فلم نے میری پوری فیملی کو بہت متاثر کیا، ہم سب نے اس فلم سے مختلف باتیں سیکھیں اور میرے والد نے یہ فلم دیکھنے کے بعد محسوس کیا کہ اُنہیں اپنے بچوں کو وہ سب کچھ کرنے دینا چاہیئے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد یہ فلم دیکھنے سے پہلے ہمیشہ مجھے اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا کہتے تھے لیکن میں ہمیشہ ان سے کہتی تھی کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں