Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 محرم الحرام کا جامع سیکیورٹی پلان جاری

میانوالی پولیس نے  محرم الحرام کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 70 جلوس اور 704 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈی پی او مطیع اللہ نوانی کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 13 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام پر کل 1713 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے

ان کا  یہ بھی کہنا تھا کہ 01 ایس پی، 07 ڈی ایس پیز ،21 انسپکٹرز، 62 سب انسپکٹر، 103 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 115 ہیڈ کنسٹیبل، 100 لیڈی کنسٹیبل اور 1304 کنسٹیبل شامل ہیں

ڈی پی او  نے کہا کہ اہم جلوس و مجالس ہائے پر 15 واک تھرو گیٹ، 400 میٹل ڈیٹکٹر استعمال کیے جائیں گے، دو سو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے پولیس کنٹرول روم میں کی جائے گی۔

ڈی پی او میانوالی نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں