Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ائرپورٹس کے آپریشنزکی آؤٹ سورسنگ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طورپروزارت ہوا بازی کواسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹینڈرنگ کی اجازت دے دی گئی۔

 آئی ایف سی، ٹرانزیکشن ایڈوائزر نے اجلاس کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، سید نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری ایوی ایشن، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور آئی ایف سی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں