Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا

پشاور میں تھانہ سربند ریاض شہید پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے ایک اور حملے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنادیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سربند ریاض شہید چوکی پر چھ سے سات دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوکی کے قریب آرہے تھے تاہم پشاور پولیس نے جدید آلات کی مدد سے جھاڑیوں میں چھپے دہشت گردوں کو قریب آنے سے قبل فائر کھول دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی جس دوران دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس تاحال الرٹ ہے، رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ تھانہ سربند ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں نے حملے کی ناکام کوشش کی، پشاور پولیس پہلے سے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔

ایس پی کینٹ نے مزید کہا کہ پولیس ہائی الرٹ اور بروقت جوابی کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد کا حملہ پسپا کردیا گیا۔ پولیس نے جدید آلات کی مدد سے شدت پسندوں کی مذموم مقاصد کو ناکام بنایا۔

واضح رہے کہ  پشاور اور خیبر میں 48 گھنٹوں میں یہ دہشت گردوں کاچوتھا حملہ ہے جبکہ  ریاض شہید چوکی پر اس سے قبل 7 جون کو بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں