Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارجن رامپال چوتھی بار باپ بن گئے

بھارتی اداکار ارجن رامپال چوتھی بار باپ بن گئے ہیں جبکہ پہلے ان کی دو بیٹیاں اور ایک 4 سالہ بیٹا ہے۔

ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریڈیس نے جمعرات کو اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا  ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Rampal (@rampal72)

اپنی پوسٹ کے ذریعے اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ “مجھے اور میرے خاندان کو آج ایک خوبصورت بچے کی نعمت نصیب ہوئی ہے۔ ماں اور بیٹا دونوں اچھی حالت میں ہیں۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کی شاندار ٹیم کا شکریہ،آپ سب کی محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

دوسری جانب گیبریلا ڈیمیٹریڈیس نے بھی سب کا شکریہ ادا کیا جبکہ بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے اس جوڑی کو بچے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔

جنوبی افریقی ماڈل گیبریلا ڈیمیٹریاڈز بھی ایک ڈیزائنر ہیں۔ وہ ڈیم لیو نامی فیشن لیبل کی مالکن ہیں۔ گیبریلا اور اداکار ارجن رامپال پہلے سے ایک لڑکے کے والدین ہیں جس کا نام ایرک ہے۔

اس کے علاوہ ارجن رامپال کی اپنی سابقہ ​​بیوی اور سپر ماڈل مہر جیسیا کے ساتھ دو بیٹیاں ماہیکا اور مائرا ہیں۔ ان کی بیٹی مائرا نے اس سال کے آغاز میں ممبئی میں ڈائر کے فیشن شو سے اپنا رن وے ڈیبیو کیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں