گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت شجر کاری مہم کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک امریکن کلچرل سینٹر اور پی اے سی سی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم کے ضمن میں پودا بھی لگایا
گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے نوجوانوں کو انگریزی زبان سکھانا وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی زبان کو سیکھ کر ہم اپنے معاملات بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکنہ گلوبل وارمنگ سے محفوظ رہنے کے لئے آج ہر ایک فکر مند ہے، شجر کاری مہم میں پاک امریکن کلچرل سینٹر کا شامل ہونا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شجر کاری مہم کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے، زیادہ سے زیادہ شجر کاری سے گلوبل وارمنگ کے اثرات کافی حد تک کم کئے جا سکتے ہیں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہر ایک کو شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا ہوگا جو کہ وقت کا اہم ترین تقاضہ بھی ہے۔



















