پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر جے یو آئی کے صوبائی ذمہ داران نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران مولانا فضل الرحمان دورہ کراچی میں مولانا راشدمحمودسومرو سے انکی پھوپھی کی وفات تعزیت کریں گے جبکہ جامعہ فاروقیہ میں مولانا عبیداللہ خالد سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے ۔
مولانا فضل الرحمان اتوار کو پریس کلب کراچی پر سوئیڈن کے خلاف حرمت قرآن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کراچی قیام کے دوران فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرصاحب پگاڑا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔



















