Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ بچن کا’سان ڈیگو کومک کون’ کے سالانہ میلے سے متعلق اہم اعتراف

بالی وڈ کے سنئیر اداکار امیتابھ بچن نے ‘سان ڈیگو کومک کون’ کے سالانہ میلے سے متعلق اہم اعتراف کر لیا۔

اداکار امیتابھ بچن نے بتایا کہ مجھے اس میلے کےحوالے سے کسی قسم کا بھی علم نہیں تھا تاہم اس میلے کے بارے نے میرے بیٹے ابھیشک نے مجھے سمجھایا کہ یہ سالانہ میلہ کیا ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق آج پرابھاس اور دپیکا کی فلم ‘کلکی اے ڈی 2989’ سان ڈیاگو کامک کون میں ریلیز کی گئی۔

یاد رہے کہ دپیکا کی آنے والی اس فلم میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور کمل ہاسن بھی شامل ہیں، امیتابھ سان ڈیگو نہیں جاسکے لہٰذا انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ تیلگو سنیما کی اس فلم میں کام کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں