Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیجنڈ امریکی گلوکار ٹونی بینیٹ انتقال کر گئے

لیجنڈ امریکی گلوکار ٹونی بینیٹ 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ٹونی بینیٹ، ماسٹر پاپ گلوکار جنہوں نے 85 سال کی عمر میں نمبر 1 البم کے ساتھ آٹھ دہائیوں پر محیط پیشہ ورانہ کیریئر حاصل کیا، جمعہ کی صبح نیویارک شہر میں انتقال کر گئے۔

ٹونی بینیٹ نے 2021 کے اوائل میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں 2016 میں الزائمر کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور اپنی بیماری کی وجہ سے، ٹونی بینیٹ 3 اور 5 اگست 2021 کو ریڈیو سٹی میوزک ہال میں اپنے آخری کنسرٹ میں پرفارم کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے ۔

بینیٹ کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ ٹونی آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے لیکن وہ اپنی موت سے کچھ روز قبل بھی اپنے پیانو پر اپنا پہلا ہٹ گانا ’’ بی کاز آف یو ‘‘ گا رہے تھے ‘۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹونی ہمارے دل میں تمہارے گانے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹونی کو ایلٹن جان، کیرول کنگ اور ہلیری کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں