Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں توسیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں توسیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریسں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرا سی بارش نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی، کروڑوں نہیں اربوں روپے لگاتے ہیں مگر کارکردگی صفر، جن نالوں پر کام ہوا ہے وہ بھی بس دیکھنے والا ہے، پندرہ سالوں سے پیسوں کا ضیاع کر رہے ہیں، ابھی بارش کی مزید پیشنگوئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی والوں نے آپ کو مسترد کیا مگر آپ نے زبردستی قبضہ کیا، ہمارے ناظمین اور نائب ناظمین بغیر مشینری کے عوام کی خدمت میں لگے رہے، ہمیں ابھی تک افسز نہیں دئیے گئے، آنے والی بارشوں میں ان کی کارکردگی مزید سامنے آئے گی، چھ مہینے کا ٹرانزیشن دورانیہ ناقاںل قبول ہے، ٹرانزیشن پیریڈ اپنی مرضی سے رکھنا زیادتی ہے، فوری طور پر اختیارت منتقل ہونے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک حساس معاملہ ہے، مردم شماری کے بارے میں اعدادوشمار جاری نہ کرنا زیادتی ہے، ادارہ شماریات نے خود کہا کہ مردم شماری پوری نہیں کی جا سکی، پوری مردم شماری میں تاخیر کی گئی، مردم شماری کی تاخیر میں سندھ سرکار زمے دار ہے، مردم شماری درست ہو جائے تو نشستیں بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک سے جان کیوں نہیں چھڑوائی جا رہی؟ کےالیکٹرک کے لائسنس میں اضافہ کیوں کیا گیا ہے؟ یہ لوگ تو خراب پلاںٹ کے پیسے بھی عوام سے لیتے ہیں، کےالیکٹرک صارفین کی تعداد میں اضافے کت ساتھ پیداوار میں اضافہ نہ کر سکی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں توسیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں