ڈیمز میں پانی کے مجموعی ذخائر 96 لاکھ ایکڑ فٹ کی سطح عبور کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ارسا حکام نے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ آج ڈیمز میں پانی کے مجموعی ذخائر 96 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوئی، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 43 لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 52 لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ارسا حکام کا کہنا ہے کہ چشمہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائے سندھ میں تربیلا پر پانی کی آمد 2 لاکھ 97 ہزار 3 سوکیوسک ہے جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے۔
ادارے نے کہا کہ دریائے جہلم میں منگلا پر پانی کی آمد 57 ہزار 4 سو، اخراج 10 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 99 ہزار 7 سو، اخراج 3 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















