پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی والدہ شبانہ زیدی کے ہمراہ حضرت علیؓ کے روضے پر حاضری دی۔
حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام اسٹوری پر نجف میں امام علیؓ کے روضے پر حاضری کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کالے رنگ کا عبایا پہنا ہوا ہے جبکہ انہوں نے امام علی (رض) کے مزار سے کچھ اندرونی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















