الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی شاہد خٹک کی جلسے میں شرکت اور تقریر کا نوٹس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے-
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگران حکومتیں قانون کے مطابق شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کی پابند ہیں-
کسی نگران وزیر کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نگران وزیر اور حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















