وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات نے ملاقات کی اور قومی ایئر لائن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات نے پی آئی اے کیلئے مالی تعاون کی درخواست کی۔
وزیرِ خزانہ نے قومی ایئر لائن کی بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اسحاق ڈار نے جلد از جلد یورپ کیلئے پروازوں کو شروع کروانے کیلئے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے بھرپور معاونت کا عندیہ بھی دیا ہے۔

















