سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ نگراں حکومت الیکشن عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، الیکشن کمیشن نگراں حکومت یا وزیر کو سیاسی سرگرمیوں اور جلسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگراں حکومت کے کابینہ ارکان سیاست اور الیکشن مہم میں شرکت نہیں کر سکتے، تمام سیاسی فریقین کو برابری کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ اپنی فرائص آئین و قانون کے مطابق سر انجام دے، خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن سخت اقدامات کرے گا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی الیکشن کمیشن کی ہدایات تمام کابینہ اراکن تک پہنچا دیں۔



















