بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا سادہ انداز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔
اداکارہ سارہ علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی
ہوئی ہیں ساتھ ہی اداکارہ کے آس پاس بہت سے بچے موجود ہے جن کے ساتھ اداکارہ خوش اسلوبی سے تصاویر بنوا رہی ہیں۔
جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کے گود میں بکری کے بچے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ سارا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سارا علی خان کو بھلے ہی بالی وڈ میں کم وقت ہوا ہو ، لیکن اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت سے بھی انہوں نے ہمیشہ لوگوں کا دل جیتا ہے۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان نے اپنے انداز اور کام کرنے کی صلاحیتوں کی مدد سے اپنا وہ نام بنالیا ہے جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















