بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے والد سیف علی خان سے فلموں کے انتخاب میں مشورہ کرتی ہیں۔
حال ہی میں فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے میں وکی کوشل کے بالمقابل اداکاری کرنے والی سارہ علی خان کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں فلموں کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ سے بات چیت کرتی ہوں اور ان سے مشورہ لیتی ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید بتایا کہ والدین کے مشورے کے بعد میرا دل خود بخود فلم کے کردار سے جڑ جاتا ہے۔ یہ انتخاب کا عمل انتہائی نجی ہے، لہٰذا دونوں میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ میں خود اس کا تعین کر سکوں کہ کونسی فلم میں کام کرنا ہے اور کونسی فلم کو چھوڑ دینا ہے۔
سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں ہر فلم یہ سمجھ کر کرتی ہوں کہ یہ میرا آخری موقع ہے اور میں اپنی ہر فلم میں اپنی سو فیصد محنت کرتی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















