Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سے اے این پی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار

پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا سے اے این پی کی بڑی وکٹ گرانے کی تیاری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان کے پیروکار سنیئر سیاستدان زاہد خان کی جانب سے اے این پی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان سے رابطے ہیں، زاہد خان کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ زاہد خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت جلد متوقع ہے، تاہم پیپلزپارٹی نے زاہد خان کو شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت نے زاہد خان سے رابطوں کی ذمہ داری محمد علی باچا کو دی ہے، محمد علی باچا وزیر مملکت آبی وسائل، صدر پی پی خیبر پختونخوا ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت سے گرین سگنل ملنے پر زاہد خان کو شمولیت کی دعوت دی گئی، زاہد خان سے پارٹی شمولیت کیلئے معاملات طے کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے زاہد خان کو پارٹی عہدہ، قومی، صوبائی اسمبلی ٹکٹ کی پیشکش بھی کی ہے، پیپلزپارٹی کا وفد جلد زاہد خان سے دوبارہ ملاقات کرے گا جبکہ زاہد خان سے پیپلزپارٹی کے وفود کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ زاہد خان اے این پی قیادت کے رویے سے شدید دلبرداشتہ ہیں، زاہد خان کی طویل عرصے سے اے این پی قیادت سے رابطے نہیں ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسفندیار ولی خان کے غیر فعال ہونے پر زاہد خان کو پارٹی میں کارنر کر دیا گیا تھا، ان کو طویل عرصے سے پارٹی اجلاسوں میں نہیں بلایا جاتا، زاہد خان طویل عرصے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں