Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم اورنگزیب کی چار دہائیوں بعد عالمی سکواش میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد

مریم اورنگزیب نے چار دہائیوں بعد ایک بارپھر عالمی سکواش میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم اور حمزہ خان کو ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن بننے پر بہت مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 1986 میں جان شیر خان نے پاکستان کو جو اعزاز دلایا تھا، 37 سال بعد حمزہ خان نے پھر اسے پاکستان کے نام کردیا ہے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کے ہر نوجوان کو وطن کی سربلندی کا ذریعہ بنادے، درس گاہوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کردے، ہر قدم پر پاکستان سربلند، سرخرو اور فتح مند ہو۔

متعلقہ خبریں