Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سودی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سراج الحق

 سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں موجود حکمران سیاسی جماعتیں بری طرح بے نقاب اور ناکام ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناکام پارٹیوں کے سربراہوں کے شہزادوں اور شہزادیوں کے لیے ارمان ہیں انہیں کسی طرح وزیر اعظم بنایا جائے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر تینوں پارٹیوں کا باہمی اتفاق ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سودی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی جد و جہد کر رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی نے گذشتہ کئی دہائیوں سے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن جیسے تحفے دئیے۔

سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 7 روپے50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر کے اس حکومت نے عوام کی کھوپڑی پر چابک برسائے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان پر پوری تیاری کے ساتھ ملک بھر میں الیکشن میں حصہ لے گی۔

متعلقہ خبریں