Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد عامر جلد دہری شہریت کے حامل ہوجائیں گے!

سابق قومی فاسٹ بولر محمد عامر جلد دہری شہریت کے حامل ہو جائیں گے اور عن قریب وہ برطانیہ کے شہری کا درجہ حاصل کر لیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بننے کے قریب ہیں اور وہ آئندہ کاؤنٹی سیزن میں ڈربی شائر کو بطور مقامی کھلاڑی کے جوائن کریں گے۔

برطانوی شہری بننے کے بعد دا ہنڈریڈ میں بھی وہ بطور مقامی کھلاڑی کھیلیں گے۔

 محمد عامر جو اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس اور گلوسٹر شائر کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں نے2020  میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں