20 جولائی کو، پربھاس، کمل ہاسن، اور ہدایت کار ناگ اشون کو سین ڈیاگو کامک-کون میں اپنی فلم پروجیکٹ کے کا آفیشل ٹائٹل لانچ کرتے دیکھا گیا۔
فلم جس میں امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون، اور دیشا پٹانی نے بھی کام کیا ہے اس کا نام کلکی 2898 ہے۔
ٹائٹل کے ساتھ، ٹیم نے میلے میں فلم کی پہلی جھلک پیش کی تاہم، بگ بی، جو فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔
اداکار امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ وہ سان ڈیاگو کامک کان (SDCC) کا حصہ بننے کے لیے امریکہ کیوں نہیں جا سکے۔
اس حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ وہ طبی پابندیوں کی وجہ سے سان ڈیاگو نہیں جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہدایت کار ناگ اشون نے انہیں ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے سخت دباؤ ڈالا تھا۔
T 4711 – WHOAAAA !!
what an honor and privilege to be in the company of stratospheric GREATS of our cinema World !!!– is now #Kalki2898AD
Here’s a small glimpse into our world: https://t.co/QqtGzx35W4#Prabhas @SrBachchan @ikamalhaasan @deepikapadukone…
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 21, 2023
علاوہ ازیں انہوں نے اپنی فلم کے عنوان کے بارے میں بھی بات کی اور اس کا مطلب بھی بتایا۔
اس سال کے کامک کان میں، امیتابھ کی آنے والی فلم کالکی 2898 AD تقریب میں شرکت کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم بنی۔
کالکی 2898 AD کو ناگ اشون نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس اور دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















