Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کس ٹی وی شو نے سلمان خان کا ’بیڈ بوائے‘ امیج بدلا؟ نیا انکشاف

بھارتی ٹیلی ویژن کے پروڈیوسر، ہدایتکار اور کوئز شو میزبان سدھارتھ باسو  نے حال ہی میں شاہ رخ خان سمیت کئی بھارتی میزبانوں کے بارے میں گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے حوالے سے کہا کہ سلمان خان کا سامعین کے ساتھ ایک الگ ہی ناطہ اور رابطہ ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کی ان کے ساتھ زیادہ ہی قربت رہتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جب ہم نے شو دس کا دم کیا تو ان کا پبلک میں بیڈ بوائے کا امیج (تصور) ایک دم بدل گیا۔

سدھارتھ کے مطابق اس سے قبل لوگوں میں سلمان خان کے بارے میں تصور “بیڈ بوائے” والا یعنی قواعد و ضوابط اور طور طریقوں کی پابندی نہ کرنے والا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم وہ بڑے دلدار آدمی ہیں اور لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں