Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ دیپیکا پڈوکون کے ائیر پورٹ لُک کے چرچے

بالی ووڈ کی صف اول کی ورسٹائل اور پر کشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا ائیر پورٹ لک سوشل میڈیا پر کافی  وائرل ہو گیا ہے۔

ان کے اس ائیر پورٹ لک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جینز وائٹ شرٹ اور سوئیٹر پہنا ہو ا ہے اور مسکراتے ہوئے فوٹوگرافرز کو پوز دے کر وہاں سے رخصت ہوئیں۔

ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

واضح رہےکہ اس سے قبل دیپیکا پڈوکون نے اپنی ایکشن فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی پہلی جھلک بھی جاری کی تھی۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹا گرام میں اپنے اس ’پروجیکٹ کے‘ کی تصاویر شئیر کی ہے جوکہ آتے ہی تیزی سے سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں کام کرنے کا بھاری معاوضہ وصول کیا۔

دیپیکا

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں باہوبلی اسٹار پربھاس اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا پر یہ دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو فلم ’پروجیکٹ کے‘میں کام کرنے کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد معاوضہ دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں