گیس کے نرخ میں 45 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو گیس کے ریٹ بڑھانے کا پلان دے دیا گیا۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کر دیا کہ گیس کے ریٹ بڑھانے میں تاخیر نہ کی جائے، وفاقی کابینہ جولائی کے آخر تک گردشی قرض مینجمنٹ پلان 2024 منظور کرے، گردشی قرض مینجمنٹ پلان 2023 کے ساتھ حکومت اداروں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ نہیں لیا جا سکتا، نئے پلان میں گردشی قرض کے 392 ارب روپے ادا کرنے کیلئے اقدامات لیے جائیں۔
آئی ایم ایف نے گردشی قرض کم کرنے کیلئے رواں مالی سال کیلئے نیا پلان مانگ لیا۔
آئی ایم ایف نے شرائط پیش کر دیں کہ بجلی گردشی قرض کے حجم کو 2374 ارب روپے پر روکا جائے، پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض ادائیگی کیلئے 10 سال منصوبہ بنایا جائے، رواں مالی سال سے مقامی اور درآمدی گیس کیلئے اوسط قیمت والا ٹیرف اختیار کیا جائے، سوئی کمپنیوں کے گیس نقصانات روکنے کا طریقہ کار تیار کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















