Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میاں عاطف شریف سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ایتھوپیا کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دینے کے ساتھ دنیا میں اسلامو فوبیا  کے تدارک، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایتھوپیا کے کاروباری افراد کے مابین رابطوں کو آسان اور بہتر بنایا جائے، نامزد سفیر پاکستانی مصنوعات کی برآمد دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کام کریں۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان-ایتھوپیا تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں،  دوطرفہ تجارتی حجم بڑھا کر دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، ایتھوپیا کے طلباء اپنی مہارتوں کو بڑھانے کیلئے ورچوئل یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن/ویڈیو تعلیمی مواد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں ایتھوپیا کے نوجوان سفارت کاروں کی تربیت، بینکنگ کورسز سے ایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفیر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں مظالم کو اجاگر کریں، نامزد سفیر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کو بھی اجاگر کریں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں