امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نیپرا اجلاس میں شرکت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نیپرا اجلاس میں شرکت کی، الحمدللہ پاکستان کے مڈل کلاس اور غریب لوگوں کی ترجمانی کی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اجلاس میں خود نیپرا رپورٹس کو سامنے رکھ کر عوام کا مقدمہ لڑا، افسوس جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















