مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل مولانا فضل الرحمان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان جائیں گے اور دونوں رہنما ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کے معاملے پر بھی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں ملاقات کا بھی امکان ہے، تینوں رہنماؤں کی دبئی میں ملاقات کے قوی امکانات ہیں، نواز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات دبئی کے بجائے لندن میں بھی ہو سکتی ہے۔



















