بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی اداکار سلمان خان کے ساتھ 6 بار فلم میں کام کرنے سے انکار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ ٹھکرائی جانے والی فلموں میں ’جے ہو،‘ ’سلطان،‘ ’پریم رتن دھن پایو،‘ اور ’کِک‘ شامل ہے۔
اس کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللّٰہ‘ بننے کے دوران دیپیکا نے سلمان خان کے ساتھ کام میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن تب تک بدقسمتی سے ہدایتکار نے دپیکا کو مسترد کر کے مرکزی کردار کے لیے اداکارہ عالیہ بھٹ کو چُن لیا تھا۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون آج کل اپنی آنے والی نئی فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں مصروف ہیں جس میں وہ معروف تامل اداکار پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
اس فلم میں امیتابھ بچن اور دیشا پٹانی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ یہ فلم جنوری 2024 میں ریلیز ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















