Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

مون سون بارشوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں، 25 اور 26 جولائی کو بلوچستان بالائی سندھ اور پنجاب، قلات خضدار لسبیلہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب اور سندھ کے اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 25 اور 26 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ، دادو، نوشہروفروز کے نشیبی علاقےجبکہ 25 سے 28 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، اور خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات نے آندھی، شدید بارشوں کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں