وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آج او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حصین برہم طحہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران سویڈن اور دیگر یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کے بارے میں بات کی گئی۔
وزیر خارجہ نے توہین آمیز کارروائیوں کی کھلے الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو 6 جولائی کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد ہر اعتماد میں لیا۔
اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے انہیں 7 جولائی کو پاکستان میں یوم تقدس قرآن کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے تحفظ کی عکاسی کرتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے 2 جولائی کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے اور جامع اعلامیہ پر او آئی سی کی تعریف کی۔
وزیر خارجہ نے اس حوالے سے ہنگامی وزارتی اجلاس کے انعقاد کے لیے او آئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا۔
انہوں نے سیکریٹری جنرل کو اس سلسلے میں ایران، سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون کالز سے آگاہ کیا۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل نے اسلامو فوبیا اور اس کے انسداد کی پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ میں اس حوالے سے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔
رابطے کے دوران وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو یقین دلایا کہ پاکستان اسلامو فوبیا کی قابل مذمت لہر کو روکنے کے لیے او آئی سی کے تمام اقدامات میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















