بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے خود سے متعلق پڑھائی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار رنیویر سنگھ نے بتایا کہ میں پڑھائی میں بالکل بھی اچھا نہیں تھا۔
حالیہ میڈیا ٹاک میں اداکار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ تعلیم ضروری ہے۔
رنویر سنگھ نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ رسمی تعلیم ضروری ہے تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ آپ کیا حاصل کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس کے علاوہ بھی ایک موقع پر رنویر سنگھ نے تعلیم سے متعلق گفتگو کی تھی۔
واضح رہے کہ اس گفتگو کے دوران اداکار رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ مجھے ریاضی میں صفر ملا تھا اور مجھے مائنس 10 بھی ملے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















