Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مافیائی سسٹم کیخلاف عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مافیائی سسٹم کے خلاف پوری عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، حکومت کہتی ہے 63 فیصد صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، پہلے جو اضافہ کیا ہے اسکا بتائیں، اور جو ٹیکس لگا کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت زیادہ مشکل میں تنخواہ لینے والا طبقہ ہے، کہاں سے بل کی ادائیگی کریں گے، کوئی سننے والا نہیں ہے، ہم نے عوام کا مقدمہ لڑا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہتا ہے سبسڈی نہ دیں قیمتیں بڑھائیں، سبسڈی کا مطلب جتنا آپ عوام سے وصول کررہے ہیں اور جتنے اخراجات ہوتے ہیں، ان دونو کے بیج میں جو رقم ہوتی ہے وہ حکومت فراہم کرتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ڈسکوز کی نالائقی کی وجہ سے مسائل ہورہے ہیں عوام کی کیا غلطی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں