کراچی میں شدید بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جن میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 1 گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش متوقع ہے جبکہ شہر کے جنوبی علاقے میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بحیرۂ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر بادل بن رہے ہیں اور اگر بادل بننے کی شدت برقرار رہی تو مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















