عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا ہے۔
حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ “محرم کی وجہ سے سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہا ہوں، محرم کے بعد جلد ملتے ہیں”۔
واضح رہے کہ گلوکار و اداکار عاصم اظہر انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















