Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر شہزاد کو بالی ووڈ کی کونسی فلم آفر ہوئی تھی؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمر شہزاد نے بتادیا کہ اُن کو بالی ووڈ کی کونسی فلم آفر ہوئی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر آچکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اہم کردار کیلئے پیشکش کی گئی تھی۔

عمر شہزاد کے مطابق انہیں اے دل ہے مشکل میں ڈی جے کا کردار نبھانے کی آفر کی گئی تھی جو بعد میں فواد خان نے نبھایا۔

انہوں نے کہا کہ کاسٹنگ کرنے والی خاتون نے انہیں کہا کہ ان کو اپنی فلم کیلئے ایسے ہی شخص کی ضرورت ہے جو بلکل نیچرل ہو، جیسے تم ابھی بیٹھ کر میری بات سُن رہے ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں